Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیم نے بہترین نشانہ بازی کا مظاہرہ کر کے اسلام آباد پولیس کا نام روشن کیا، آئی جی اسلام آباد

Now Reading:

ٹیم نے بہترین نشانہ بازی کا مظاہرہ کر کے اسلام آباد پولیس کا نام روشن کیا، آئی جی اسلام آباد

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ پولیس ٹیم نے بہترین نشانہ بازی کا مظاہرہ کر کے اسلام آباد پولیس کا نام روشن کیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے نیشنل لیول کا تیسرا سالانہ شوٹنگ مقابلہ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اسلام پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

آئی جی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا اور ٹیم کو آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مقابلے کی ترغیب دی۔

انسپکٹر جنرل قاضی جمیل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مسلسل تیسری بار ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پولیس ٹیم نے بہترین نشانہ بازی کا مظاہرہ کر کے اسلام آباد پولیس کا نام روشن کیا۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز ہیڈ کواٹرز میں نیشنل پولیس بیورو نے چار روزہ آل پاکستان شہداء میموریل شوٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا تھا، نشانہ بازی کے مقابلوں میں آئی بی، ایف سی، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ایس ایس یو سندھ پولیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

Advertisement

 نشانہ بازی مقابلوں میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ خواتین پولیس نے بھی اپنی مہارت کے جوہر دکھائے، منعقد کردہ مقابلوں میں اسلام آباد پولیس پہلی، پنجاب پولیس دوسری جبکہ سندھ پولیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ یہ ایونٹ ہر سال شہداء کو خراجِ تحسین اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر