
ٹوئٹر
ٹوئٹر سے بطور سی ای او مستعفی ہونے والے جیک ڈورسی نے بلاک چین ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے حال ہی میں بطور سی ای او اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے جیک ڈورسی نے ٹوئٹر کی دنیا کیوں چھوڑی ، اس کی بنیادی وجہ سامنے آگئی ہے اور اب انہوں نے بلاک چین ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
جیک ڈورسی بطور سی ای او ٹوئٹر سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے دو دن بعد ہی مالیاتی اور ڈیجیٹل ادائیگوں کے حوالے سے معروف امریکی کمپنی ’’اسکوائر‘‘ سے منسلک ہوگئے ہیں اور کمپنی نے اپنا نام بھی تبدیل کرکے ’’بلاک‘‘ رکھ دیا ہے۔
بلاک کے نئے سی ای او شریک بانی جیک ڈورسی نے ایک انٹریو میں کہا کہ ہم نے کمپنی کا نام ضرور تبدیل کیا ہے لیکن ہمارے کام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اپنے کسٹمرز کو مالیاتی طور پر خودمختار بنانے کا ہمارا ہدف جاری رہے گا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کتنے بھی تبدیل ہوجائیں ، لوگوں کو اقتصادی طور پر خودمختار بنانے کے لیے مدد فراہم کرتے رہیں گے۔
AdvertisementUpdateTip: https://t.co/KgCwKKct46
— jack⚡️ (@jack) December 1, 2021
جیک ڈورسی پہلے بھی ’اسکوائر‘ سے منسلک رہے ہیں اور جب 2015 میں انہوں نے ٹوئٹر کے سی ای او کا چارج سنبھالا تو ان کے ملازمین کو لگا کہ شاید وہ ٹوئٹر میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں جس کے باعث انہوں نے خود کی کمپنی چھوڑ کر وہاں ملازمت کو ترجیح دی لیکن دوبارہ اس کمپنی میں آتے ہی انہوں نے نام تبدیل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق جیک ڈورسی کی جانب سے کمپنی کا نام تبدیل کرنا اور دوبارہ سے سی ای او کا عہدہ سنبھالنا اس جانب اشارہ ہے کہ اسکوائر اب مالیاتی اور ڈیجیٹل ادائیگوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ وہ بلاک چین سمیت دیگر کاروبار کی جانب بھی بڑھے گی جس میں جیک ڈورسی کو مہارت حاصل ہے اور ویسے بھی انہیں کرپٹو کرنسی کا شوقین مانا جاتا ہے۔
Advertisementnot sure anyone has heard but,
I resigned from Twitter pic.twitter.com/G5tUkSSxkl
— jack⚡️ (@jack) November 29, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News