انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے برطانوی کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ لیگ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔
2019 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے قائد اوئن مورگن نے کرکٹ کی ایک مشہور ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دس سال قبل مجھے نہیں معلوم تھا کہ دنیا میں کہاں کہاں لیگ کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔ لیکن آج مواقع پہلے سے زیادہ ہیں اور کھلاڑیوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے کھیل میں نکھار لانے کے لئے ان غیر ملکی لیگز میں شامل ہوں۔
اوئن مورگن نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے ابتدا میں مجھے آئی پی ایل کھیلنے کا موقع ملا جس سے مجھے محدود اوورز کی کرکٹ کے اسرار و رموز سیکھنے کا موقع ملا اور میرے کھیل میں مزید نکھار آیا۔
غیر ملکی لیگز میں کھیلنے سے برطانوی کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور انہیں دنیا بھر کے کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع بھی ملے گا جس سے انہیں سیکھنے کے لئے کافی کچھ ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی کرکٹ میں سفید بال ٹی 20 کرکٹ کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہے، مقبولیت کے لحاظ سے بھی یہ فارمیٹ سب سے آگے ہے، اس لئے اس فارمیٹ میں مہارت حاصل کرنے کے لئے برطانوی نوجوان کرکٹرز کو زیادہ سے زیادہ خود کو تجربات کی بھٹی سے گزارنا ہو گا۔ اوئن مورگن کے مطابق برطانوی نوجوان کرکٹرز اپنے آپ کو محدود نہ کریں اور مسابقت کی کرکٹ کھیلنے کے لئے خود کو تیار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
