 
                                                                              وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ سے سازش کے تحت سی این جی سیکٹر بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
امتیاز شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیس کے معاملے پر سندھ میں کل سے دھرنہ ہے آج ایسوسیٸیشن سے ملاقات ہوٸی، اس وقت تک سندھ میں گیس کی بندش ہے مسٸلہ حل ہونے کو تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ سے سازش کے تحت سی این جی سیکٹر بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، سی این جی شروع بھی انہوں نے کرواٸی اب بند بھی خود کروائی۔
انہوں نے کہا کہ عمران منیار ایم ڈی ایس ایس جی سی سے بات کی ہے کچھ دیر قبل ان کا کہنا ہے یہ حماد اظہر نے پالسی بناٸی ہے، پورے سندھ سمیت کراچی کے لوگ کوٸلے اور لکڑی پر گزارہ کر رہے ہیں۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ ہم ان سے بات کرتے ہیں کہا جاتا ہے آپ سخت بات کرتے ہیں، یہ حکومت جب گیس کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت فرنس آٸل منگوایا جاتا ہے، اس وقت پورٹ پر جہاز کھڑے ہیں رفاٸنریاں بند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتنی فیل پالیسی کبھی نہیں دیکھی، غلط فیصلوں سے صنعتین بند ہیں، حماد اظہر صاحب آپ نے گیس دینے کی بات اور وعدے کیا، ہم نے آپ کا کیا بگاڑا ہے گیس بھی ہماری ہمیں نہیں مل رہی، سندھ کی گیس پنجاب کو 120 ایم ایم سی ایف دی جا رہی ہے۔
وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ یہ الزام ہم نہیں لگا رہے یہ ایم ڈی ایس ایس جی کی بات ہے، عمران خان اور ایم کیو ایم کراچی کی بات کرتے تھے آج ان کے منہ کو تالا لگا ہوا ہے، وزیر اعظم صاحب نااہلوں کو ہٹاٸیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فرنس آٸل منگوانے میں بھی شاید آٸل مافیا ہے ان کے خلاف قدم اٹھایا جاٸے، ہمیں اپنی گیس کا حساب دیا جاٸے، گیس سے وابستہ افراد کراٸے کے ساتھ ٹرمینل کے کراٸے بھی ادا کر رہے ہیں، ایم کیو ایم کا گیس بحران پر سندھ حکومت پر الزام بے شرمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس نہ گیس کا اختیار ہے نہ نماٸندگی ہے، ایم کیو ایم حکومت کے مزے لے رہی ہے اور خاموش ہے، ان کا جو حال ہے اس سے ان کو کے پی کے کے بعد دیگر جگہوں سے بھی ہار ملے گی، وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاق کو دھمکی نہیں دی ہم اپنا حق مانگتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر گیس نہ ملے تو وہ اپنا حق مانگتے ہیں، سندھ اگر گیس پر راٸلٹی لیتا ہے وہ حکومت کو نہیں سندھ کو ملتی ہے، سندھ کا گیس ہے تو اس پر راٸلٹی کے ساتھ کوٹا ملتا ہے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ ہماری کوٹا پنجاب کو کیوں دیا جارہا ہے، پانی پر کینال اور این ایف سی پر حق مارا جاتا ہے، گیس ہماری ہے ہمیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ کتنی گیس نکلی ہے، ہم ان معاملات پر عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے ، ہم عدالت جاٸیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 