
پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کو مینٹور کی ذمہ داری دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کو مینٹور کی ذمہ داری دیتے ہوئے کہا کہ کامران اکمل ٹیم میں منتخب ہونے کے ساتھ مینٹور بھی ہوں گے اور وہ بطور کھلاڑی بھی پشاور زلمی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز پشاور زلمی کے کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کی کامران اکمل سے ملاقات ہوئی تھی جس میں کرکٹر نے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی میری فیملی ہے، پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کروں گا۔
پشاور زلمی کے کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ کامران اکمل ہمیشہ ہمارے اہم کھلاڑی رہے ہیں، وہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ کامران اکمل اتوار کے روز پی ایس ایل 7 کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاجاً لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے اور کہا تھا کہ شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی، مجھے جو عزت ملنی چاہیے نہ ملنے پر دستبردار ہو رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سلور کیٹگری میں مجھے جیسے سینئر کھلاڑی کو نہیں کھیلنا چاہیے، مجھے سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News