وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کل سندھ کابینہ نئے بلدیاتی نظام کی ترمیم کے لیے مشاورت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 پر کئی ماہ سے مشاورت کی تھی، یہ بات غلط ہے کہ سیاسی جماعتوں سے نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایکٹ کو دوبارہ دیکھیں گے، سیاسی جماعتوں سے دوبارہ مشاورت کریں گے، اس نظام میں مزید بہتری کریں گے، ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کل سندھ کابینہ نئے بلدیاتی نظام کی ترمیم کے لیے مشاورت کرے گی، سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو دوبارہ پاس کرانے کے لیے ہفتے کے روز اجلاس میں پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
