Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیل خانہ جات کے ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

جیل خانہ جات کے ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے، فیاض الحسن چوہان

 فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جیل خانہ جات کے افسران اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب پرزنز ٹریننگ کالج ساہیوال کو فعال بنانے کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب کو ٹریننگ کالج کے موجودہ سٹیٹس سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پرزنز ٹریننگ کالج ساہیوال کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، زیر تعمیر رہائشی ایریا کو تین ہفتوں میں مکمل کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ میں نئی بھرتیوں کے تناظر میں اس ٹریننگ کالج کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے،658 ملین کی لاگت سے بننے والا یہ کالج پرزنز اسٹاف کی تربیت میں ایک بہترین اضافہ ہوگا۔

Advertisement

وزیرِ جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ جیل خانہ جات کے افسران اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جیل خانہ جات کو نئی بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں۔

اجلاس میں سپشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے شرکت کی جبکہ کمانڈنٹ و ڈپٹی کمانڈنٹ ساہیوال ٹریننگ کالج، ڈی ایس (پرزنز), ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر