
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بھارتی فوج یاسین ملک کی فیملی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بوڑھی ماں اور بہن کو بھی تنگ کیا جارہا ہے جب کہ عالمی دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو جیل میں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے انکی فیملی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اشفاق اور شعیب کا جرم اتنا ہے کہ وہ یاسین ملک کے بھانجے ہیں۔
یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ اشفاق کی عمر 23 سال ہے جب کہ شعیب کی عمر 27 سال ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو گرفتار ہوئے تین سال ہونے کو ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News