فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد اب باآسانی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔
امریکی فاسٹ فوڈ کمپنی نے چین میں ریگولر ٹیبل کرسی کی جگہ اسٹیشنری بائیکس کا استعمال شروع کردیا ہے۔
یہ بائیکس ری سائیکل پلاسٹک سے بنائی گئی ہیں جو کہ اضافی کیلوریز کو جلانے میں مدد کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ ان بائیکس سے آپ اپنے اسمارٹ فون کو بھی ری چارج کر سکتے ہیں جو کہ بائیکس چلانے سے پیدا شدہ بجلی سے دستیاب ہوتی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس وقت گوانگ ڈونگ اور شنگھائی کے دو ریسٹورنٹس میں ایسی دس گرین چارجنگ بائیکس دستیاب ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
