Advertisement
Advertisement
Advertisement

فونز کو جاسوسی سے بچانے کیلئے اینڈرائیڈ کا خفیہ فیچر

Now Reading:

فونز کو جاسوسی سے بچانے کیلئے اینڈرائیڈ کا خفیہ فیچر

گوگل کی جانب سے لاکھوں اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ ایپلی کیشنز کب ان کی جاسوسی کر رہی ہیں، اس کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کو مائیکرو فون یا کیمرا ایکٹیویٹ ہونے پر خبردار کرتا ہے۔

اس طرح کا ایک فیچر ایپل کے آئی فونز میں پہلے سے موجود ہے۔ تاہم، گوگل نے تازہ ترین اینڈرائیڈ 12 اپ ڈیٹ کے ساتھ اس فیچر کو فونز میں شامل کردیا ہے۔

لہٰذا اگر آپ کے پاس اپڈیٹڈ اینڈرائیڈ 12 موجود نہیں، تو آپ اسے نہیں دیکھ پائیں گے۔

جب بھی کوئی ایپ کیمرا یو مائیکروفون تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی تو ایک آئیکن فون کے دائیں کونے پر نظر آئے گا۔

Google is now alerting users when the camera and/or microphone is activated

Advertisement

یہ فیچر ایپلی کیشنز کو بنا آگاہ کئے کچھ سننے یا آپ کے کیمرے کے ذریعے کچھ دیکھنے سے روکتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ رولنگ لاگ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ کن ایپس کو اور کب آپ کے کیمرے، مائیکروفون یا مقام تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔

یہ معلومات سیٹنگز کے اندر نئے پرائیویسی ڈیش بورڈ میں دستیاب ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ ضروری نہیں آئیکن اجاگر ہو تو لازمی کچھ غلط ہو رہا ہے۔

بعض اوقات انسٹاگرام جیسی کسی ایپ کو حقیقی طور پر آپ کا کیمرا استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

لیکن اگر آپ دیکھیں کہ آپ کا کیمرا ایک ایسی ایپ استعمال کر رہی ہے جس کا کیمرا سے کوئی تعلق نہیں تو اس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ آپ کی جاسوسی کی جا رہی ہو۔

Advertisement

سائبر ماہرین نے ایسی لاتعداد ایپس کا پردہ فاش کیا ہے جو اینڈرائیڈ فونز پر کیمرے تک نامناسب طریقے سے رسائی رکھتی ہیں۔

لہٰذا یقینی بنائیں کہ آپ Android 12 استعمال کر رہے ہیں، اگر آپ کو شک ہے کہ کچھ ہو گیا ہے، تو آپ کو سیٹنگز میں ایپ کی پرمیشنز کو چیک کرنا چاہیے۔

مثال کے طور پر، آپ اپنے مائیکروفون یا کیمرے تک مخصوص ایپس کی رسائی کو روک سکتے ہیں۔

اور اگر آپ واقعی پریشان ہیں، تو آپ ایپ کو مکمل طور پر ان انسٹال بھی کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر