Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی ٹینس اسٹار جنسی ہراسانی کے بیان سے مکر گئیں

Now Reading:

چینی ٹینس اسٹار جنسی ہراسانی کے بیان سے مکر گئیں

(FILES) In this file photo taken on January 16, 2017, China’s Peng Shuai celebrates her win against Daria Kasatkina of Russia during their women’s singles first round match on day one of the Australian Open tennis tournament in Melbourne. – Britain on November 20, 2021 urged China to provide “verifiable evidence” about the “safety and whereabouts” of tennis star Peng Shuai, whose whereabouts are unclear after making sexual assault allegations against a top Communist Party official. (Photo by PAUL CROCK / AFP) / –IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE – STRICTLY NO COMMERCIAL USE–

چینی ٹینس اسٹار پینگ شوائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی پر جنسی ہراسانی کا الزام نہیں لگایا، یہ ذاتی معاملہ تھا جس پر لوگوں کو کافی غلط فہمی ہوئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چینی ٹینس اسٹار پینگ شوائی کا چینی اخبار کو بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی پر جنسی ہراسانی کا الزام نہیں لگایا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق پینگ شوائی کا کہنا تھا کہ میں ایک بہت اہم نقطے کی طرف اشارہ کرنا چاہوں گی، ’میں نے نہ کبھی لکھا اور نہ کہا کہ کسی نے مجھ پر جنسی حملہ کیا ہے‘ جبکہ میں اس بات پر واضح طور پر زور دینا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ ذاتی معاملہ تھا جس کے بارے میں لوگوں کو کافی غلط فہمی تھی جبکہ انہوں نے اس پر مزید وضاحت کرنے سے گریز کیا‘۔

رپورٹ کے مطابق زیر نگرانی کے حوالے سے کیے گئے میزبان کے سوال کے جواب میں پینگ شوائی نے کہا کہ ’وہ یمیشہ سے آزاد ہیں‘۔

Advertisement

یہ بیان سامنے آنے کے بعد چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے پینگ شوائی کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ ٹینس کے ایک ٹورنامنٹ میں موجود ہیں جبکہ سرکاری میڈیا نے ان کے ای میل کا اسکرین شارٹ بھی شیئر کیا ہے جو انہوں نے ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کو لکھا جس میں انہوں نے ’سب ٹھیک ہے‘ لکھا ہے۔

اس بیان کے سامنے آنے کے بعد بھی عالمی تشویش کم نہیں ہوئی ہے اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہیں پینگ شوائی کی جانب سے کی گئی ای میل پر یقین کرنا مشکل لگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوائی نے گزشتہ ماہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اعلی عہدیدار ژانگ گاؤلی پر جبری طور پر جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کا الزامات عائد کیا تھا جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تشویش پیدا ہوگئی تھی۔

Advertisement

یاد رہے کہ ٹینس کی عالمی تنظٰیم (ڈبیلو ٹی اے) نے لاپتہ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوائی کے معاملے پر چینی حکومت کے رویے کے بعد ٹورنامنٹ کی معطلی کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر