
پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان کے بعد عمران خان بوکھلا گئے۔
پیپلزپارٹی رہنما نے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 5 جنوری کے بعد اپنے خلاف بننے والے طوفان کا اندازہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناظم جوکھیو کیس میں ملزمان اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرچکے، مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
وقار مہدی نے کہا کہ عمران خان کو جے آئی ٹی بنانے کا شوق ہے تو ایم پی اے عادل پرویز کے خلاف جے آئی ٹی بنائے، جو دو نوجوانوں کے قتل میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ ایم پی اے چوہدری محمد عدنان کے مطالبے پر بھی جے آئی ٹی بنائے، روپے کی قدر مسلسل تنزلی کا شکار اور ڈالر 182 روپے کا ہوگیا ہے، لیکن وفاقی کابینہ شترمرغ بنی ہوئی ہے بہتر ہے عمران خان مستعفی ہوکر گھر چلے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News