Advertisement
Advertisement
Advertisement

’مشرقی پاکستان کی علیحدگی دو قومی نظریے کی نہیں، انتظامی اور سیاسی ناکامی تھی‘

Now Reading:

’مشرقی پاکستان کی علیحدگی دو قومی نظریے کی نہیں، انتظامی اور سیاسی ناکامی تھی‘
پاکستان

پاکستان

پاکستان انسٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پکس) اور قائد اعظم یونیورسٹی کے اشتراک سے ہونے والے سیمینار میں مقررین نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ دو قومی نظریے کی ناکامی نہیں تھی بلکہ یہ ایک انتظامی اور سیاسی ناکام تھی۔

سیمینار سے بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے صدر عبدالباسط‘ چیئرمین پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز میجر جنرل محمد سعد خٹک (ر)‘ معروف اسکالر اور مصنف پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر‘  ایس ایم حالی‘ پاک فوج کے سابق بنگالی افسر کرنل کمال الدین (ر)‘  اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سٹڈیز کی اسسٹنٹ  پروفیسر  ڈاکٹر سعدیہ محمود نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق پاکستانی سفیر عبدالباسط نے کہا کہ دو قومی نظریے کے اصل موجد آر ایس ایس کے فاشسٹ ہندو تھے ، یہ تنظیم 1916 میں قائم ہوئی اور اس کا نظریہ تھا کہ ہندوستان میں صرف ہندو رہ سکتے ہیں ، مسلمانوں یا عیسائیوں  یا دوسرے مذاہب کو ہندوستان میں رہنے کا حق نہیں۔

سابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ مسلمانوں کو بنیادی طور پر ہندؤوں کے ساتھ رہنے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا کیونکہ مسلمان  ان کے ساتھ کئی صدیاں پر امن طریقے سے رہ چکے تھے ، مسلمان ایک پر امن قوم ہے اور دنیا کی کسی بھی قوم کے ساتھ پر امن طریقے سے رہ سکتی ہے لیکن ہندو فاشسٹ رہنماؤں نے مسلمانوں کو مجبور کردیا کہ وہ ایک الگ ریاست کا مطالبہ کریں تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔

عبدالباسط  کا کہنا تھا کہ آج بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار نے ثابت کر دیا ہے کہ دو قومی نظریہ درست تھا ، بھارت میں مسلمان تیسرے درجے کے شہری کے طور پر رہ رہے  ہیں اور مودی سرکار نے مسلمانوں کا جینا مزید دوبھر کرنے کے لیے شہریت ترمیمی ایکٹ جیسے قوانین بھی متعارف کرا دیئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور بنگلہ دیش کے قیام کے باوجود دو قومی نظریہ درست اور زندہ ہے ، اگر دو قومی نظریہ درست نہ ہوتا تو مشرقی پاکستان بھارت کا حصہ بن جاتا لیکن بنگلا دیش نہ صرف ایک آزاد مسلمان ملک بنا بلکہ اوآئی سی کا رکن بنا اور مسلم بلاک میں اہم کردار ادا  کر رہا ہے۔

پروفیسر ایوب صابر نے کہا کہ 1906 تک علامہ اقبال بھی ہندوستان کی قومیت کے قائل تھے تاہم اس کے بعد انہوں نے مسلمانوں کے ایک الگ قوم ہونے اور امہ کے تصور کو اپنا لیا اور اسی کی ترویج کرتے رہے۔ اقبال کی سوچ کا قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ پر گہرا اثر ہوا اور وہ بھی ہندوستانی قومیت کے نظریے کو چھوڑ کر مسلم تشخص اور امہ کے تصور کے قائل ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش  بنیادی طور پر بنگلا زبان کی تحریک کی وجہ سے معرض وجود میں آیا لیکن وقت آئے گا کہ یہ  دوبارہ پاکستان کے قریب آجائے گا جب کہ مذہب کی بنیاد پر قائم ہونے والا تعلق ہر تعلق سے زیادہ مضبوط اور توانا ہوتا ہے۔

میجر جنرل  سعد خٹک (ر)  نے کہا کہ ہندوستان اور دو قومی نظریے کے مخالفین ، پاکستانی نوجوانوں کے ذہنوں کو گندا کرنے کے لیے شوشے چھوڑتے رہتے ہیں تاہم مشرقی پاکستان  الگ ہو کر بھارت میں شامل نہیں ہوا بلکہ ایک آزاد ملک کے طور پر اپنا تشخص برقرار رکھا جو دو قومی نظریے کی حقانیت کو ثابت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں مسلمانوں‘ سکھوں‘ عیسائیوں اور دلتوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ ثابت کرتا ہے کہ  تحریک پاکستان کے قائدین دور اندیش تھے جنہوں نے برقت دوقومی نظریے کو اپنایا اور مسلمانوں کے لیے ایک آزاد مملکت حاصل کی۔

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے وقت پاکستان آرمی کے بنگالی افسر کرنل کمال الدین جنہوں نے  بنگلا دیش کی بجائے پاکستان رہنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی بازو کی علیحدگی کسی طور بھی دو قومی نظریے کی ناکامی نہیں تھی بلکہ یہ ایک انتظامی ناکامی تھی۔ دونوں حصوں کے درمیان 22 سو  کلو میٹر کا فاصلہ تھا اور انتظام چلانا آسان نہیں تھا۔

Advertisement

ایس ایم حالی نے کہا کہ پاکستانی  نوجوانوں کو نفسیاتی جنگ کے مقابلے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر سعدیہ نے کہا کہ جب فلسطینی مسلمانوں کو اکثریت سے اقلیت میں بدلتے دیکھ کر قائد اعظم نے الگ قومیت کے تشخص کو اپنایا اور الگ ملک کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر