
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے کہا ہے کہ کہ لندن میں انہوں نے بیان حلفی ریکارڈ کرایا اس وقت میں اکیلے تھے۔
رانا شمیم بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہوئے۔
متعلقہ خبر: رانا شمیم کی ایک اور مبینہ جعلسازی منظر عام پر آگئی
اس موقع پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کہا جا رہا ہے کہ آپ نے نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر بیان حلفی بنایا، جس پر رانا شمیم نے کہا کہ یہ بات تو آپ انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔
رانا شمیم سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اکیلے یہ حلف نامہ دیا تھا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جب بیان حلفی ریکارڈ کرایا تو اس وقت اکیلا تھا۔
رانا شمیم نے کہا کہ میری صحافی انصار عباسی سے بات ہی نہیں ہوئی، جس پر صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ انصار عباسی کو قانونی نوٹس بھیجیں گے، جس پر رانا شمیم کا کہنا تھا کہ وقت آنے پر دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل میڈیا یہ خبر گردش کررہی تھی کہ رانا شمیم کا بیان حلفی ریکارڈ کرائے جانے کے بعد نواز شریف بھی وہاں موجود تھے۔
متعلقہ خبر: ’رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا‘
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر خبر کا تراشا شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئے انکشافات نے ایک مرتبہ پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News