Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئے چئیرمین نیب کی تقرری کا معاملہ، اپوزیشن جماعتیں آج مشاورت کریں گی

Now Reading:

نئے چئیرمین نیب کی تقرری کا معاملہ، اپوزیشن جماعتیں آج مشاورت کریں گی
اپوزیشن

نئے چیئرمین نیب کے ناموں کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی آج سرجوڑ کر بیٹھے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے ورچؤل اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں نئے چئیرمین نیب کے نام پرمشاورت کریں گی۔ اپوزیشن جماعتیں مشاورت کے بعد مختلف ناموں کی فہرست مرتب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے تیار کی جانے والی فہرست کی حتمی منظوری اپوزیشن لیڈردیں گے۔ اپوزیشن لیڈر ناموں کی نظرِثانی کے بعد نام ایوان صدرکو بھیجیں گے۔ ایوان صدر نئے چئیرمین نیب کے نام پر اتفاقِ رائے قائم کرنے کیلئے مشاورت شروع کرے گی۔

واضح رہے کہ ایوان صدر کی جانب سے دو روز قبل چئیرمین نیب کی تقرری کے لیے آئین کے تحت قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی ہاؤس، وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔  اس خط میں ایوان صدر نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے نئے چئیرمین نیب کے نام مانگے اور دونوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے نام ایوان صدر کو بھجوائیں جو کہ چیئرمین نیب کےلیے طے شدہ طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پر پورا اتریں۔

Advertisement

نئے نام آنے کے بعد صدر حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق رائے سے نئے چئیرمین نیب کا انتخاب کریں گے اور اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کسی بھی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو پھر صدر یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دینگے جس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کی تعداد برابر ہوگی۔ صدر وہ نام بھی پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کر دینگے جو کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تجویز کیے ہونگے۔

موجودہ چئیرمین نیب جاوید اقبال آٹھ اکتوبر کو اپنی چار سالہ مدت ملازمت مکمل کرچکےہیں۔ موجودہ چئیرمین نیب کو صدارتی آرڈیننس کے تحت نئے چئیرمین کی تعیناتی تک کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر