
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نےکہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبہ ن لیگ کی حکومت کا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی میں گرین لائن کا افتتاح وزیراعظم نے کیا، گرین لائن منصوبہ اچھا ہے، عوام کو فائدہ ہوگا لیکن اسکا کریڈٹ میان صاحب کو جاتا ہے، عمران خان نے دوسروں کے منصوبے پر اپنی تختی لگائی۔
وزیر بلدیات سندھ نے اسد عمر کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسی تقریب میں ایک لمبے قد کا وزیر بنا شریک تھا، وہ ہیں تو لمبے قد کے لیکن انکی سوچ بونوں سے بھی بہت چھوٹی ہے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اس بونے وزیر نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو سے متعلق غلط الفاظ استعمال کیے، اس دراز قد کے چھوٹی سوچ والے وزیر نے پیپلز پارٹی یادت پر نا قابل برداشت الفاظ استعمال کرکے اپنی چھوٹی سوچ کو آشکار کیا۔ پیپلز پارٹی قیادت پر انکے ایسے بیانات کو برداشت نہیں کریں گے۔
علاوہ ایں وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کو پلاٹ الاٹمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کراچی پریس کلب کے صحافیوں کو پلاٹ دے رہے ہیں، یہ وہ صحافی ہیں جن کے پلاٹ پر مسائل تھے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ، کراچی میں بھی پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے جبکہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ خودکشی کرینگے لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاینگے۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور ان کے ترجمان غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں کرتے۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم نااہل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News