
مظاہرین
کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔
ملازمین نے مطالبہ کیا کہ انہیں مستقل کیا جائے، ان کی تنخواہوں میں کٹوتیاں واپس دلائی جائیں اور اتھارٹی میں موجود کرپٹ افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سندھ بھر سے آئے ہوئے ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چار برس سے ادارے میں کام کررہے ہیں، انہیں کہا گیا کہ تین ماہ بعد تمام ملازمین کو مستقل کردیا جائے گا جبکہ ہرماہ ان کی تنخواہ سے تیس فیصد تک کٹوتیاں کی جاری رہی ہیں۔
ملازمین کا کہنا تھا کورونا کی بد ترین وبا میں بھی انہوں نے اپنا کام جاری رکھا، اس دوران درجنوں ملازمین کورونا کا شکار بھی ہوئے تاہم ادارے کی جانب سے انہیں کوئی سہولت نہیں دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملازمین سیفٹی ماسکس اور گلوز بھی اپنی جیب سے خریدتے رہے ،جب بھی ملازمین شکایت کرتے تو انہیں افسران بالا کی جانب سے نوکری سے نکال دینے کی دھمکیا ں دی جاتیں ۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ چار برس تک سندھ بھر کے دیہی و شہری علاقوں میں رات کے اوقات میں بھی کام کروایا گیا اور اس کا بھی کوئی الاونس نہیں دیا گیا ، ہم پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سے اس معاملے کا جلد نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News