Advertisement

پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

اسٹاک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز دن کے آغاز پر ہی اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 331 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 44 ہزار 139 پوانئٹس پر موجود تھا لیکن سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان نے مارکیٹ کو مندی کی لپیٹ میں لے لیا، ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی۔

تاہم بعد میں مندی تیزی میں تبدیل ہوئی اور کاروباری کے اختتام پر 100 انڈیکس 6.62 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 846 پر بند ہوا۔

دوسری جانب ڈالر کی اونچی اڑان بھی برقرار ہے، آج دن کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 177روپے 70 پیسے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version