برف باری اور بارش کی پیشگوئی کے بعد بلوچستان میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے جاری الرٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے متعلقہ محکموں اور اداروں کو فوری الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ متوقع برف باری اور بارش سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، قلات، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور چمن میں امدادی سامان کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور متعلقہ اضلاع میں قومی شاہراہوں پر بھاری مشنری موجود اور عملہ تعینات رہے۔
وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ متوقع برف باری کی صورت میں شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ پی ڈی ایم اے کو صورتحال کی نگرانی کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
بلوچستان کا موسم:
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، سرد اورجزوی ابر آلود رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسم سرما کی بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
