Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور نے فضائی آلودگی میں ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Now Reading:

لاہور نے فضائی آلودگی میں ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا
پنجاب

لاہور میں اسموگ کا راج برقرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورایک بار پھر پہلے نمبر پرآگیا۔

باغوں کے شہرلاہور میں اسموگ کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے سخت انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 262 جبکہ کراچی میں 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے اعدادوشمار کے مطابق دوسرے نمبر پر بھارت کا شہر دہلی ہے۔

Advertisement

لاہور میں اسموگ کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ کا راج برقرارہے۔

اکثر علاقوں میں بااثر زمینداروں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ فیکٹریوں اور بھٹوں سے نکلنے والا دھواں اسموگ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں  بھی پھیلا نے کا سبب بن رہا ہے

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

Advertisement

201 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

فضائی آلودگی کیا ہے؟

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر