کیپٹن (ر) صفدرکا کہنا ہےکہ جنید صفدرپاکستان کا بیٹا ہے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑسکتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔
اس دوران صحافی نے سوال کیاکہ جنید صفدر کے والد کچھ نہیں کرتے والدہ کی کوئی جائیداد نہیں ہے، اتنے خرچے کیسے ہوئے؟
کیپٹن (ر) صفدر نے جواب دیاکہ ہم صوفیا کی اولاد ہیں لاکھوں میں ہمارے مرید ہیں ، ہمارے گھر میں روز لنگر ہوتا ہے، پیروں نے کبھی کوئی کام کیا ہے؟
صحافی نے سوال کیاکہ کیا جنید صفدر سیاست میں آئیں گے ؟
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والے عوام میں ہیلمٹ پہن کرجائیں، مریم نواز
انہوں نے جواب دیاکہ ڈاکٹرکا بیٹا ڈاکٹر، وکیل کا بیٹا وکیل بن سکتا ہے تو سیاستدان کا بیٹا سیاستدان ہی بنے گا، وہ پاکستان کا بیٹاہے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑسکتا ہے۔
نوازشریف کی واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدرنے کہاکہ میرے سسر کے آنے سے ڈالر سو کا ہوتا ہے تو صبح انہیں لے آتا ہوں، اگر آٹا سستا ہوتا ہے تو میں کل ہی اسحاق ڈار کو بلا لیتا ہوں، وہ آئیں بھی تو میں انہیں منع کروں گا کہ وہ واپس نا آئیں۔
بیٹے کی شادی پر گانا سنانے کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہاکہ ابھی تو تیس سال سے اپنی شادی کے گانے گا رہا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
