Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرتضی وہاب کی معافی قبول، عدالت کا عہدے سے ہٹانے کا حکم واپس

Now Reading:

مرتضی وہاب کی معافی قبول، عدالت کا عہدے سے ہٹانے کا حکم واپس

سپریم کورٹ نے مرتضی وہاب کی غیرمشروط معافی قبول کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایڈمسنٹریٹر کے عہدے کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

چیف جسٹس نے مرتضی وہاب کو سیاسی تعلق سے بالاتر ہو کر ذمے داری ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی دباؤ اور تعلق سے ہٹ کر اپنے فرائض انجام دیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نےعدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں معافی چاہتا ہوں۔ میرا شہر ہے۔ میں خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سےکہا کہ مرتضی وہاب نوجوان ہیں۔ انہوں نے معافی بھی مانگ لی ہے۔ ان کی معافی قبول کی جائے۔ وہ ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے اب سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔

جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ اب وہ سابق ایڈمنسٹریٹر ہیں انہیں ہٹایا جاچکا ہے۔

Advertisement

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سیاسی ایجنڈا لے کرعدالت آتے ہیں۔ آپ کو کوئی پوچھنے والا نہیں، آپ مائی باپ ہیں۔

سلمان طالب الدین نے عدالت سےکہا کہ مؤدبانہ درخواست ہے معاف کردیں، بحال کردیں جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آپ تحریری درخواست دے دیں ہم جائزہ لیں گے۔

عدالت میں سخت الفاظ استعمال کرنے پر مرتضٰی وہاب کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں گٹرباغیچہ کیس کی ابتدائی سماعت کے دوران عدالت نے سخت الفاظ استعمال کرنے پرایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب پرشدید برہمی کا اظہارکیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ سیاست کیلئے نہیں ہوتا ہے۔ بادی النظر میں ایڈمنستڑیٹراپنے فرائض انجام دینےمیں ناکام رہے۔ ایڈمسنٹریٹر کا رویہ سیاسی رہنماؤں کا ہے شہریوں کی سروس کا نہیں۔

جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ جائیں باغ ابن قاسم کو ہل پارک کو اپنے نام پرکرا لیں۔ کس نے سوچا کہ رفاعی پلاٹس پرتعمیرات ہوسکتی ہیں۔ تا قیامت بھی رفاعی پلاٹ رفاعی ہی رہیں گے۔

Advertisement

چیف جسٹس نے کہا کہ وقت آگیا کے ایم سی کی ساری سوسائٹیزختم کردی جائیں۔ کے ایم سی والوں نے سوچا، سب اپنی مرضی بیچو۔ رفاعی پلاٹس بیچ کرخوب مال بنایا گیا۔

دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے وزیراعلی سندھ کو ہدایت کی کہ غیرجانبداراوراہل شخص کو ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے۔

مرتضٰی وہاب نے سپریم کورٹ کے بنچ سے تلخ کلامی کرتے ہوئے کہا کہ ہم کیا چلےجائیں؟ حکومت چھوڑدیں؟ اوپن کورٹ میں حکومت کے خلاف بڑی بڑی آبزویشن پاس کردی جاتی ہے۔

چیف جسٹس نے مرتضٰی وہاب سے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر!چپ کریں کیا بات کررہے ہیں۔ یہاں سیاست نہیں کریں۔ جائیں یہاں سے نکل جائیں، ہم ابھی آپ کو فارغ کردیتے ہیں۔ آپ ایڈمنسٹریٹرہیں یا سیاسی رہنما؟

اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹرکو شہریوں کی خدمت کیلئے رکھا جاتا ہے تاکہ غیرجانبداری سے کام کرے۔ آپ کو تمام پارکس بحال کرنا ہوں گے۔

کمشنر کراچی نےعدالت کو بتایا کہ 168 ایکٹراراضی میں سے 50 ایکٹر پر قبضہ ہے۔ اس شہر میں مشکلات کو آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔

Advertisement

چیف جسٹس نے کہا فریئرپارک کو بھی لے لیں، کتنے پارکس ہیں کراچی میں سب ختم کردیں۔ رہے سہے پارک بھی اپنے افسروں کو بانٹ دیا۔ کہاں ہوتا ہے یہ ؟ جن کا کام پارک بسانا ہے وہی اپنے گھر لے کر چلے جائیں۔

جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیے کہ باتھ آئی لینڈ، کلفٹن جتنی کے ایم سی کی پاس بلڈنگ ہیں سب اپنے نام کرالیا۔ کیا کراچی آپ کی ذاتی ملکیت ہے؟

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے ریمارکس میں کہا یہ ریاست کی زمینیں ہیں آپ کی ذاتی ملکیت نہیں۔ ساری زمینیں واپس کرنا ہوں گی۔ ہم نہیں لیں گے توکوئی اورآ کرلے گا، آپ زمینیں واپس کریں گے۔

جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ، انڈسٹری اور قبرستان بن چکا۔ یہ ریاست کے اثاثے حکمرانوں کے پاس امانت ہیں۔ یہ تمام آپ کے پاس امانتیں ہیں۔ ایک چھوٹے آفس میں بیٹھا افسر وائس رائے بن جاتا ہے، یہی ہمارا المیہ ہے۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تین کروڑ کی آبادی ہے کم از کم تین لاکھ پارکس ہونے چاہیں۔ کس قانون کے تحت پارکوں پرافسران نے قبضہ کیے۔ سب قبضے ختم کرنا ہوں گے۔ تمام تر قبضے ختم کیے جائیں اور پارک بحال کیا جائے۔

مرتضی وہاب نے سخت الفاظ کرنے پرسپریم کورٹ سے معافی مانگ لی۔

Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عدالت سے کہا کہ میں معافی چاہتا ہوں۔ اپنے رویے پرمعذرت خواہ ہوں۔ جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ہم آپ کو عہدے سے ہٹا چکے ہیں اب آپ ایڈمنسٹریٹرنہیں رہے۔ آپ ریاست نہیں، حکومت ہو۔ فرق پتا ہونا چاہئے دونوں کا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کا عہدے پر رہنا مفادات کا تصادم ہوگا۔

ایڈمسنٹریٹر کے ایم سی سوسائٹی نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں سوسائٹی کیلئے منسٹر نے زمین الاٹ کی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ منسٹر کوکیا اختیار ہےالاٹمنٹ کا؟ منسٹر کی ذاتی زمین ہے جو آپ کو الاٹ کردے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر