
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اوردھرنا قیادت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد مولانا ہدایت الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ’’گوادر کو حق دو تحریک‘‘ کے دھرنے میں پہنچے، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی اور سید احسان شاہ بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور ’’گوادر کو حق دو تحریک‘‘ کے رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے جس کے بعد مولانا ہدایت الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی فشنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، غیر قانونی فشنگ کی روک تھام کے لئے محکمہ فشزیز اور کمنشر مکران کو ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ گوادر او یہاں کے لوگوں کو ترقی دینا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح میں شامل ہیں۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گروک روڈ پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا جب کہ پسنی تربت روڈ پر جلد ٹینڈر طلب کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ گوادر کے عوام کو انکا حق ملے، اس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News