Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو یکم جنوری سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کریں گے ، یاسمین راشد

Now Reading:

عوام کو یکم جنوری سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کریں گے ، یاسمین راشد
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام عوام کویکم جنوری سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کریں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ اسپیشلائز ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس بہترین تحفہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام خاندانوں میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حوالہ سے تمام اقدات آخری مراحل میں ہیں ۔

 صوبائی وزیر صحت کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان سب سے پہلے لاہوراور راولپنڈی کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ تقسیم کریں گے۔

Advertisement

 ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ حکومت پاکستان اس منصوبہ پر330ارب روپے خرچ کررہی ہے، ڈی جی خان اور ساہیوال کی ڈویژنزکے تمام خاندان یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت سے استفادہ کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد  نے مزید کہا کہ پنجاب کی عوام کو یونیو رسل ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ ہسپتالوں کوا م پینل کیاجارہاہے، عمران خان پنجاب کی تمام عوام کویکم جنوری سے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کریں گے۔

سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت سہولت کارڈ کیلئے ہسپتالوں کو ام پینل کرنے کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیاجارہاہے۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،اسپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہدودیگرافسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر