Advertisement
Advertisement
Advertisement

سہولت بازارسے پنجاب کے ہزاروں عوام کو ریلیف ملتا ہے، اسلم اقبال

Now Reading:

سہولت بازارسے پنجاب کے ہزاروں عوام کو ریلیف ملتا ہے، اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے عوام دوست اقدامات سے ہزاروں لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ پرائس کنٹرول میکانزم پر موثر عملدرآمد سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، صوبے پنجاب میں ہرجگہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے جبکہ چینی 90روپے فی کلو کے حساب سے یقینی بنائی گئی۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں قائم 258سہولت بازار اور 32 ماڈل بازار عوام کے لئے ریلیف کا بڑا ذریعہ ہیں، ان بازاروں میں معیاری اشیاء ضروریہ ارزاں نرخوں پرمل رہی ہیں، جس سے روزانہ 80ہزار سے زائد لوگ خریداری کے لئے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ: پیٹرلیم لیوی، اشیائے خورونوش، کاسمیٹکس اور گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کا امکان

انکا کہنا تھا کہ زرعی منڈیوں اور ماڈل بازاروں میں 123کسان پلیٹ فارمز بنائے گئے ہیں، کسان پلیٹ فارمز پر کسانوں کو اپنی اجناس براہ راست فروخت کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

Advertisement

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ اداروں کو قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے پوری طرح متحرک کیا گیا ہے، انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندازوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے مزید کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے متعلقہ ادارے اپنے فرائض تندھی اور جانفشانی سے سر انجام دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر