
ڈاکٹرفاروق ستارکا کہنا ہےکہ 13 برس میں کراچی کوایک بوند اضافی پانی نہیں دیاگیا۔
سینئیر سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی پی نے 2008 میں پہلاحملہ کیا، واٹربورڈکوہڑپ کرلیا، 2008 تک واٹربورڈ بلدیاتی اداروں کےماتحت تھا۔
انہوں نے کہاکہ کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنایاگیا، کے فورمنصوبے پر 13 سال سے وڈیراعلیٰ سندھ بیٹھےہوئےہیں، جمہوریت میں اقلیت کی بھی رائےہوتی ہے،جاگیرداراعلیٰ سندھ نےمہاجروں کےوجودکوماننےسےانکارکیا۔
ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ ہمیں کہاگیاآپ ہمیشہ اقلیت میں رہیں گے،حق مانگنے پر خاموش رہنے کا کہا گیا ، وزیراعلیٰ نےوہی لہجہ استعمال کیاجو ذوالفقارمرزانےکیاتھا، پاکستان بنانےوالےمہاجرین کوکہاگیاتم اقلیت میں ہو، مہاجروں کو کہا گیا تم اقلیت ہو تمہاری کوئی زمین نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نےکہا تم ہمارےغلام ہو، تقدیرکےفیصلےہم کریں گے،وزیراعلیٰ نےکہا آپ اقلیت میں ہو فیصلے ہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
گزشتہ ماہ سینئیر سیاسی رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیہی اورشہری سندھ میں خلیج مزید بڑھ رہی ہے، کراچی پاکستان کی ترقی کاانجن ہے،مزید نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےبلدیاتی نظام کےتصورکوپامال کردیا،سندھ حکومت نے ایجوکیشن ،ہیلتھ کےاختیاربلدیات سےمنتقل کردیے،عوام کیلئے وسیع مفاہمت کرنےکی ضرورت ہے، سندھ میں حکمرانی بد سےبدترہوتی جارہی ہے، سندھ میں وڈیرہ شاہی حکومت ہے۔
ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ کراچی میں احساس محرومی انتہاکوپہنچ چکی، ملک میں بےیقینی کی کیفیت ہے، وسیع مفاہمت اورقومی یکجہتی کی ضرورت ہے، سیاسی استحکام کوبڑےچیلنجزلاحق ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ معیشت کابیٹرا غرق ہوگیا، منی بجٹ معیشت کےتابوت میں آخری کیل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News