
سولہ دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز نے سانحے کو یاد کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خود کا جائزہ لیں کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کے لیے کیا کِیا۔
اس المناک واقعے کی ساتویں برسی کے موقع پر نواز نے کہا کہ یہ دن خود عکاسی کا دن تھا۔
ملک کے سب سے مہلک دہشت حملے جس میں بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے ایک اسکول پر حملہ کیا، میں 131 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوئے۔
حملے میں اسکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی سمیت عملے کے دیگر 9 افراد بھی شہید ہوئے تھے۔
احمد نواز نے اپنے پیغام میں لکھا، ‘ میرے بھائی حارث اور بہت سے دوستوں کو مجھ سے چھیننے والے واقعے کو ۷ سال گزر چکے ہیں، یہ واقعی غم اور تکلیف کا دن ہے۔ تاہم، یہ اس سے زیادہ خود عکاسی کا دن ہے۔ ہر سال اس دن، ہمیں غور کرنا چاہیے اور اپنے آپ سے پوچھنا چاہیے کہ میں نے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے کیا کیا ہے؟’
7 years since the incident that took my brother Haris & many friends…
It is indeed a day of grief & sorrow.
However, it’s more so a day of reflection.
Every year on this day, We must reflect & ask ourselves “What have I done to make the world a better place?”
The only way up! ❤️ pic.twitter.com/WxKFfyHQfF— Ahmad Nawaz (@Ahmadnawazaps) December 16, 2021
نواز نے اس حملے میں اپنے بھائی حارث اور کئی دوسرے دوستوں کو کھویا۔
احمد کو اہل خانہ سمیت علاج کے لیے برطانیہ بھیج دیا گیا۔ جہاں اب وہ لیڈی مارگریٹ ہال، آکسفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ میں طالب علم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News