
گوجرانوالہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سیالکوٹ روڈ پر کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم وونگ نے بتایا کہ شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم انوار الحق متاثرہ خاتون کا ہمسایہ تھا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوستی کی آڑ میں خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں، ملزم نے بلیک میل کر کے خاتون سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے وصول کیے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال کے مطابق ملزم نے خاتون کا مکان اپنے نام کروانے کا مطالبہ کیا تو وہ سائبرکرائم آفس پہنچ گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News