Advertisement
Advertisement
Advertisement

اتحادی ہمارے ساتھ ہے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،عثمان بزدار

Now Reading:

اتحادی ہمارے ساتھ ہے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،عثمان بزدار
عثمان بزدار

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سب ٹھیک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عبدالستار ایدھی انڈر پاس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈر پاس کوعبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی انڈر پاس کو مقررہ مدت سے دو ماہ قبل مکمل کیا گیا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے اورگورننگ باڈی کے اراکین کووقت سے پہلے انڈر پاس مکمل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہر منصوبے میں شفافیت کے ذریعے کروڑوں روپے کی بچت کی ہے۔ پہلی مرتبہ افتتاحی تقریب انڈرپاس ہی میں منعقد کی ہے اور تقریب پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے بچائے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے شہریوں کیلئے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 50ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ لاہور کے شہریوں کو بے پناہ سہولت فراہم کرے گا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شاہدرہ چوک پر ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا، شاہدرہ موڑ پر ملٹی لیول داخلی و خارجی راستے کی تعمیرپر6 ارب50 کروڑروپے خرچ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کے قریب لاہور برج پر اضافی لین تعمیرکی جارہی ہے جبکہ 4ارب 90کروڑ روپے کی لاگت سے داتا گنج بخش فلائی اوور بنایا جارہا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 2 ارب 54کروڑ 80لاکھ روپے سے شاہکام چوک فلائی اوورکا منصوبہ جلد مکمل ہوگا، ایل ڈی اے 71ارب 36 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں مزید 9 ترقیاتی منصوبے مکمل کرے گی-

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ 3 ارب روپے کی لاگت سے مین بلیوارڈ گلبرگ تا والٹن روڈ ڈیفنس موڑسنگنل فری کوریڈوربنایا جائے گا، کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن پر انڈرپاس اور فلائی اوور کی تعمیرپر2ارب 90 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے چھوڑے دیگر منصوبوں کی طرح اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کو بھی ہم نے فنڈنگ کر کے مکمل کیا، سابق حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کا سوچے بغیرمنصوبے بنائے جن پر اربوں ر وپے کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی سکیموں کو مکمل سٹڈی کرنے کے بعد بنانا چاہیے تھا، اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹروبس سسٹم اور فیڈرروٹ سسٹم کے 6 منصوبو ں پرتقریباًاربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے ان منصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدن نہایت کم ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، انشاء اللہ دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف اچھا پرفارم کرے گی۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن براہ راست ہوں گے،بل اسمبلی میں موجود ہے، عوامی نمائندوں کو بااختیاربنائیں گے اورپنجاب میں بہتر پرفارم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے محکمے میں جتنا کام تین سال میں کیا ہے اتنا کام گزشتہ 70برس میں نہیں ہوا، مراد راس نے ای ٹرانسفر،ای لیواورای پنشن جیسے انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ جو آنا چاہے وہ آئے اور جو جانا چاہے جائے،قانون اپنا راستہ خود لے گا کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اتحادی ہمارے ساتھ ہے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سب ٹھیک ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر مزید آگے لے کر چلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر