Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

Now Reading:

اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس کے معاملے پر دو رکنی بینچ کی سماعت ہوئی ۔

اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔

اعظم سواتی نے اپنے معافی نامہ میں کہا کہ ان کے الفاظ سے الیکشن کمیشن کی دل آزاری ہوئی تو وہ معافی مانگتے ہیں، الیکشن کمیشن کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، کبھی الیکشن کمیشن کو متنازعہ کرنے کی کوشش نہیں کی، وفاقی وزیر ہوں، ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کیا۔

دوران سماعت بنچ نے بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ اعظم سواتی کہاں ہیں؟

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

وکیل نے جواب دیا کہ اعظم سواتی آج یہاں نہیں ہیں، انہیں ایمرجنسی میں کوئٹہ جانا پڑ گیا، اس لئے میں پیش ہوا ہوں، آج پیش نہ ہونے کی استثنی کی درخواست دے دی ہے۔

شاہ محمد جتوئی نے کہاکہ اعظم سواتی کو توہین عدالت کیس میں بلایا، گزشتہ سماعت پر بھی اعظم سواتی الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو 22 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر