Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ

Now Reading:

بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ

‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ‏پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی روشنی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ‏الیکشن کمیشن نے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ ‏بلدیاتی انتخابات میں تجربے کیلئے 70 کے قریب مشینیں فراہم کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق ‏الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جواب کا انتظار ہے۔ ‏ای وی ایم  کی فراہمی کے شیڈول پر فیصلہ ہوگا کہ تجربہ کس صوبے کے الیکشن میں ہوگا۔

قبل ازیں جمعرات 2 دسمبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پنجاب کا نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ اگلے چند روز میں منظور ہو جائے گا اور انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لوکل باڈیز ایکٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر انتخابات کی شق شامل کرنے کی منظوری دے چکے ہیں۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی پنجاب حکومت سے نیا ترمیمی بلدیاتی مسودہ طلب کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
ایشیاکپ 2025  :پاکستان کے 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر