Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف پی سی سی آئی نے آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا

Now Reading:

ایف پی سی سی آئی نے آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا

ایف پی سی سی آئی نے آئندہ الیکشن کیلئے یونائیٹڈ بزنس گروپ نے انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ الیکشن کیلئے چیمبرز اور تاجر تنظیموں کے سب سے بڑے اتحاد یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے کاروباری برادری کی مزید حمایت حاصل کرنے کے لیے انتخابی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

یوبی جی نے بزنس کمیونٹی کی خدمت جاری رکھنے اور بھر پور لگن کے ساتھ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو اولین ترجیح دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

30 رکنی کور کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے سارک چیمبر آف کامرس کے صدر اور یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک نے اندرون سندھ کی نشست سے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہونے والے یو بی جی کے امیدوار محسن مقبول شیخ کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ یو بی جیکی مقبولیت اور آئندہ الیکشن کی اس کامیاب حکمت عملی کا مظہر ہے جو سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حتمی ووٹر لسٹ سے حریف صدارتی امیدوار عرفان اقبال شیخ کا نام معطل کیے جانے کے تناظر میں تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے اپنے قیام سے ہی ہمیشہ کاروباری برادری کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے اور ہر سطح پر بلا خوف ان کے مفادات کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یو بی جی کی قیادت نے متعدد بار وزیر اعظم، وفاقی وزراءاور گورنر پنجاب سمیت وزیر اعظم کے مشیروں کے ساتھ ملاقاتوں میں بزنس کمیونٹی کے سلگتے ہوئے مسائل کو اٹھایا اور ان کے حل کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ ملک بھر کی معروف تاجر تنظیموں نے بھی یو بی جی کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے جو کہ حقیقی معنوں میں ایک اہم پیش رفت اور کامیابی ہے اور ہم انتخابات میں بڑے مارجن سے کلین سویپ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے ہمیشہ حقیقی جمہوری سیاست کی ہے اور دیانتدار لوگوں کو ہی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ ایف پی سی سی آئی کا امیج بہتر اور تاجر برادری کے مسائل حل ہو سکیں۔ ہم قانون کی حکمرانی، جمہوری نظام کے فروغ اور تاجروں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے قومی معیشت کی مضبوطی پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، یو بی جی کے صدر زبیر طفیل، سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، ایس وی پی کے امیدوار حنیف گوہر اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت سے نائب صدر کے امیدوار سہیل حسین ملک، چیف ایڈوائزر رحمت اللہ جاوید اور پرنسپل ایڈوائزر وقار احمد میاں سمیت دیگر تمام امیدواران بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر