گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زرعی شعبے کو وہ مالی معاونت نہیں مل رہی جو ملنی چاہیے۔
ملتان میں ایگری کلچرل کریڈٹ ایڈوائزری کمیٹی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نیوز کانفرنس کے دوران رضا باقر نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری اور مالی معاونت کی بے انتہا ضرورت ہے۔ کسانوں کو جتنی مالی معاونت ملنی چاہیے اتنی انہیں نہیں مل رہی، اس کے لئے حکومت اور اسٹیٹ بینک کے تعاون سے فنانس کمیٹی بنائی گئی ہے، یہ پہلی ایگریکلچرل ایڈوائزی کمیٹی کی میٹنگ ہے جس میں میڈیا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبر : وزیراعظم کا کسانوں کے مسائل حل کرنے کی اہمیت پر زور
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ گزشتہ برسوں کی نسبت رواں برس ایگریکلچر فنانس میں اضافہ کر رہے ہیں ، اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں کی جانب سے پہلے جہاں کم قرض دیئے جارہے تھے اب وہاں صورت حال بہتر ہے۔
متعلقہ خبر : کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی پورٹل
رضا باقر نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع پورے پنجاب کا 40 فیصد حصہ ہیں، ایگری کلچرل فنانس میں جتنا حصہ جنوبی پنجاب کو ملنا چاہیے وہ نہیں مل رہا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اکتوبر میں کامیاب کسان پروگرام کا افتتاح کیا تھا جس کے تحت کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
