پاکستان والی بال فیڈ ریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیمپئین شپ کے مقابلے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئین شپ میں بدھ کو کھیلے گئے مقابلوں میں پاکستان آرمی اور واپڈا نے فتوحات کے ساتھ فائنل فور تک رسائی کیلئے اپنے چانسز کو مزید بہتر کر لیا ہے۔
لیگز مقابلوں کی بنیاد پر کھیلی جا رہی چیمپئین شپ کی میزبانی اسپورٹس جمنازیم ہال کر رہا ہے۔
گزشتہ روز کے پہلے مقابلے میں پاکستان واپڈا نے ریلوے کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے3-0سے فتح سمیٹی،واپڈا کی فتح کا اسکور 25-15, 25-11, 25-19 رہا۔
واپڈا نے ایک اور مقابلے میں قبل ازیں کے پی کے کو بھی 3-0سے شکست دی۔
گزشتہ سال کی رنر اپ ٹیم آرمی نے ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی ٹیم کو 25-18, 25-15, 25-12سے شکست دی۔
قبل ازیں آرمی پنجاب کو 3-0سے ہرا چکی ہے۔
گزشتہ روز کے آخری میچ میں نیوی نے بھی ہائیر ایجو کیشن کمیشن کو 3-1 سے شکست دی،نیوی کی فتح کا اسکور25-13, 25-14, 24-26, 25-18 رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
