
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ غیرملکی عطیہ کردہ ڈھائی کروڑ کووڈ ماسک 2 جنوری 2022 کو کراچی میں وصول کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور اور پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران رضا کی اہم ملاقات و اجلاس ہوا جس میں کمشنر لاہور نے ویئرز ماسک مہم گھروں تک مفت فراہمی کیلئے حکمت عملی طے کرلی۔
اس موقع پر کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ غیر ملکی عطیہ کردہ ڈھائی کروڑ کووڈ ماسک 2 جنوری 2022 کو کراچی میں وصول کریں گے، جنرل پوسٹ آفس ملک کا با اعتماد ترین ادارہ ہے، شہریوں کو جامع ماسک دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی فرم کی جانب سے عطیہ کردہ ڈھائی کروڑ ماسک واش ایبل ماسک ہیں، فیس ماسک کو باقاعدہ تحقیق و سروے کے بعد شہریوں کو ان کے گھروں پر مفت فراہم ہوں گے۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ امریکہ تا پاکستانی شہریوں کی دہلیز پر ماسک فراہمی پر کوئی سرکاری خرچہ نہیں ہوا، پاکستان پوسٹ کا ممنون ہوں پہلے مرحلے میں شہریوں کے گھروں تک ماسک پہنچائے۔
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ڈھائی کروڑ ماسک فراہمی کیلئے پاکستان پوسٹ کے ساتھ حکمت عملی طے کر لی ہے۔
یاد رہے کہ کمشنر آفس اور پاکستان پوسٹ آفس کی کمیٹی پوسٹ ڈویژنز کو مراحل میں تقسیم کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News