شاہنواز دھانی
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی کراچی میں ناک کی سرجری کرلی گئی۔
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی تیز ترین بولنگ کے باعث کرکٹ کے حلقوں میں توجہ حاصل کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تاہم وہ وہاں کوئی بھی میچ کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
بعد ازاں شاہنواز دھانی کو بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کا موقع ملا اور پھر انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا موقع ملا جس میں انہوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرکے خوب داد سمیٹی۔
یہ بھی پڑھیں؛ شاہنواز دھانی کو بڑا اعزاز مل گیا
کراچی کے نجی اسپتال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کے ناک کی سرجری مکمل کرلی گئی۔ سرجری کے ذریعے بچپن سے شاہنواز دھانی کے ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا۔
دوسری جانب دو گھنٹہ کی سرجری اور ریکوری کے بعد شاہنواز دہانی کو ڈسچارج کردیا گیا جب کہ فاسٹ بولر کو چار جنوری کو اگلے چیک اپ کیلئے بلایا گیا ہے۔
خیال رہے فاسٹ بولر کو ناک کے مسئلے کی وجہ سے اکثر سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی جب کہ سرجری کے ذریعے بچپن میں لگی چوٹ کی وجہ سے متاثر ہونے والی ناک کی ہڈی بھی ٹھیک کردی گئی ہے۔
پی سی بی کے میڈیکل پینل کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن سے پہلے مکمل فٹ ہوجائیں گے۔
واضح رہے چند روز قبل فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو ان کی خدمات پر گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
