وزارت ریلوے نے ریلوے کے مختلف دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔
ادارے نے ریلوے دفاتر کے نئے اوقات نوٹیفیکیشن کے ذریعہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ہیڈ کوارٹر آفس لاہور، ریلوے والٹن اکیڈمی، پراکس، ریل کاپ اور پی آر ایف ٹی سی کے دفاتر ہفتے میں 5 روز کام کریں گے، یہ دفاتر سوموار سے جمعہ تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ کے روز ساڑھے بارہ بجے سے لے کر دوپہر 2 بجے تک کھانے اور جمعہ کی نماز کا وقفہ ہو گا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ ریلوے آپریٹنگ ڈویژنز، ورکشاپس ڈویژن، فیکٹریز اور ان سے متعلقہ دفاتر میں ہفتے کے 6 روز معمول کا کام جاری رہے گا۔
نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
