
پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے کیرئیر کے آغاز کے مشکل ترین دنوں کے بارے میں بتا دیا۔
گلوکار اور اداکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک جوانی کی تصویر شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر پر شئیر کی جانے والی تصاویر پر 41 سالہ گلوکار علی ظفر نے بتایا کہ میری یہ تصویر ایک مداح کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔
Damn. A fan just shared a picture. Me sitting in a hotel lobby and waiting for someone to come and get their “portrait in 20 minutes”. How time flies. I can now look at this kid with dreams in his eyes and say. “Told you… tension nahin laini…sab theek ho jaaye ga.” 🙂 pic.twitter.com/3uJyUKDaEv
Advertisement— Ali Zafar (@AliZafarsays) December 16, 2021
تصویر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’میں ہوٹل کی لابی میں بیٹھا ہوں اور کسی کے آنے کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ 20 منٹ میں اس کا اسکیچ تیار کروں۔
ساتھ ہی گلوکار علی ظفر نے لکھا کہ وقت کیسے گزر جاتا ہے، میں اب اس بچے کی آنکھوں میں خواب دیکھ کر کہہ سکتا ہوں کہ ’تمہیں کہا تھا ناں، ٹینشن نہیں لینا، سب ٹھیک ہو جائے گا۔
اس ٹوئٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداح وں نے کہا کہ علی ظفر کی شوبز میں محنت اور ایک مقام پر پہنچنے کی لگن سے آج کل کے نوجوان بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News