Advertisement
Advertisement
Advertisement

نومبر میں پاکستانی برآمدات جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ رہیں، عبدالرزّاق داؤد

Now Reading:

نومبر میں پاکستانی برآمدات جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ رہیں، عبدالرزّاق داؤد
مشیر تجارت

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزّاق داؤد کا کہنا ہے کہ نومبر کے دوران پاکستان کی برآمدات پورے جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ رہیں۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا، “مجھے بتایا گیا ہے کہ نومبر 2021 میں پاکستان کی برآمدات پورے جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ بڑھیں، ہماری برآمدات میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بنگلہ دیش کی 31.3 فیصد اور بھارت کی برآمدات میں 26.5 فیصد اضافہ ہوا۔”

https://twitter.com/razak_dawood/status/1469215349484793857?s=20

مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری نے اپنی دوسری ٹویٹ میں لکھا، “یہ سب ہمارے برآمد کنندگان کی سخت محنت کی وجہ سے ممکن ہوسکا اور وہ اس کامیابی پر تعریف کے مستحق ہیں۔”

خیال رہے کہ پاکستان اور شمال یورپی ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال میں شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 26.43 فیصد اورخطہ کے ممالک سے درآمدات میں 14.55 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2021 تک ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، سویڈن اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.027 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.43 فیصد زیادہ ہے۔

Advertisement

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 812.78 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر