Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو تنہا کرنے کی تدبیریں کرنے والے آج خود تنہا ہوگئے، حسان خاور

Now Reading:

پاکستان کو تنہا کرنے کی تدبیریں کرنے والے آج خود تنہا ہوگئے، حسان خاور

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی تدبیریں کرنے والے آج خود تنہا ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حسان خاور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی تدبیریں کرنے والے آج خود تنہا ہوگئے جبکہ آج دنیا کے تمام بڑے ممالک اسلام آباد میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں او آئی سی کا اجلاس ہو رہا ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی ہاں اور ناں سے فیصلے ہوا کریں گے۔

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ بے شک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔

 اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کیلئے حل تلاش کرنے کا سہرا یقیناً عمران خان کو جاتا ہے، او آئی سی اجلاس کی میزبانی پاکستان کا اہم اعزاز ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس کے انعقاد پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان مسلم امہ کے صحیح معنوں میں ترجمان ہیں۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، مسئلہ افغانستان دنیا کی توجہ کا طالب ہے۔

حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر پاکستان نے ہمسائیگی کا حق ادا کیا ہے، افغان مسئلے کا حل پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کیلئے ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر