Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد عامر نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

Now Reading:

محمد عامر نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
محمد عامر

محمد عامر

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرلیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے رویے سے تنگ آکر قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمںٹ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر ان دنوں صرف کرکٹ لیگز کھیل رہے ہیں۔

محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی ٹیم کو فائنل میں شعیب ملک کی ٹیم جافنا اسٹالینز کے ہاتھوں شکست ہوئی تاہم محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔

اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز سے وابستہ فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ مخلتف پوز کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں جس پر لکھا تھا ’’ محمد عامر ۔ 300 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں‘‘۔

محمد عامر نے کیپشن میں لکھا ’ہر چیز کیلیے اللہ کا شکر ہے‘۔

واضح رہے پی ایس ایل 7 کے لیے کراچی کنگز نے محمد عامر کو پلیئرز کیٹیگری میں تنزلی کے ساتھ پک کیا جس پر محمد عامر نے اعتراض کرتے ہوئے ڈرافٹ میں جانے کا فیصلہ کیا تاہم بعد میں ان کے مینجمنٹ کے ساتھ معاملات طے پاگئے اور وہ دوبارہ کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر