
پاکپتن میں معمولی جھگڑے پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قتل واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے، ملزمان نے مقتول ابو طلحہ کو گلی میں بلا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ رنگشاہ کے علاقے گاوں 51 ایس پی میں پیش آیا، ملزمان موقعے سے فرار ہوگئے، کرکٹ گراؤنڈ میں معمولی تلخ کلامی پر قتل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے، مقتول ابو طلحہ مقامی کالج کا طالب علم بتایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News