Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوئی ناردرن گیس نے گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

Now Reading:

سوئی ناردرن گیس نے گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر دیا

سوئی ناردرن گیس نے گیس کی قیمت میں مجموعی طورپر 907 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سوئی ناردرن گیس کی طرف سے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر ہونے پر اوگرا نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں عوامی سماعت کی۔

 اس موقع پر ایم ڈی ایس این جی پی ایل نے کہا کہ کمپنی گیس خرید کر صارفین کو مہیا کرتی ہے، گزشتہ برسوں میں کمپنی کو اربوں روپے کا نقصان ہوا جس کی وجہ سے مجموعی طور پر 907 روپے اور رواں سال کے دوران بلند قیمت پر گیس خریدی گئی جس کی وجہ سے 269 روپے فی یونٹ اضافہ کرنا ہوگا۔

ممبر اوگرا نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ سوئی گیس حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اپنے منصوبوں کی تفصیلات فراہم نہیں کرتا اس حوالے سے چھ ماہ قبل خط بھی لکھا گیا ایسا رویہ ٹھیک نہیں۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے عوامی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گیس تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو سپورٹ کرنا ہوگا کیونکہ مہنگی گیس درآمد کرکے سستے داموں فروخت کرنا ممکن نہیں، اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا چیلنیج گیس کی فراہمی ہے۔

Advertisement

سوئی گیس حکام کا کہنا تھا کہ روزانہ 850 سے 900 ایم ایم بی ٹی یو گیس موجود ہوتی ہے جبکہ باقی ضرورت مہنگی درآمدی گیس سے پوری کی جا رہی ہے، سردیوں میں مانگ کے مطابق گیس فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر