مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر میں پنتھہ چوک کھنموہ روڈ پر زیون کے مقام پر انڈین ریزرو پولیس کی 9 ویں بٹالین کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ جبکہ بعض اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
تمام زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ علاقے کا محاصرہ کر کے بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 14 فروری سال 2019 میں اسی طرز کا ایک حملہ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلعے پلوامہ میں لیت پورہ ہائی وے پر بھارت کے نیم فوجی دستے (سی آار پی ایف) کے قافلے پر گیا تھا، جس میں دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار سی آر پی ایف کے اہلکاروں سے بھری ایک بس سے جا ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں چالیس سے زیادہ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
بھارت نے اس حملے کا الزام براہ راست پاکستان پر عائد کرتے ہوئے بالاکوٹ میں مبینہ طور پر کالعدم جیش محمد کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی۔ تاہم پاک فضائیہ نے کوئی نقصان ہونے سے قبل ہی بھارتی طیاروں کو لوٹنے پر مجبور کردیا۔
جس کے بدلے میں پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے دو جہاز مار گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
