Advertisement
Advertisement
Advertisement

طارق علی بخیت او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر

Now Reading:

طارق علی بخیت او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں شعبہ سیاسی امور کے ڈائریکٹر جنرل طارق علی بخیت کو او آئی سی کا نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر کر دیا گیا۔

طارق علی بخیت اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی ) کے سیکرٹری جنرل ابراھیم حسین طحہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی، ثقافتی اور سماجی امور تھے۔ انہیں وزرائے خارجہ کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

طارق علی افغان عوام کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مربوط کوششوں کے حوالے سے کام کریں گے اور افغانستان کے لیے انسانی امداد اور مدد کے پروگرام کو مربوط بنائیں گے۔

بخیت کو افغانستان کے بارے میں او آئی سی کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر مقرر کیا گیا ہے، آپ افغانستان کی اقتصادی اور سیاسی مشغولیت کو بھی آگے بڑھائیں گے۔

 او آئی سی کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کا مقصد افغانستان کے انسانی بحران پر بین الاقوامی اتفاق رائے پیدا کرنا اور ملک کی معاشی تباہی کو روکنا تھا۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق طارق علی بخیت کی تقرری افغانستان میں ابھرنے والے انسانی المیے کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لانا ہے۔ ان کی تقرری سے او آئی سی اسلام آباد کے اعلامیہ پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔

طارق علی بخیت نے 1988 میں سوڈانی خارجہ سروس میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے خرطوم میں وزارت خارجہ کے اندر اور لاگوس اور نیویارک میں سوڈان کے سفارتی مشنوں میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

طارق علی نے او آئی سی کے علاوہ عرب لیگ اور افریقی یونین سمیت کئی بین الحکومتی اداروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے ناوابستہ تحریک کی وزارتی اور سربراہی سطح کے اجلاسوں میں شرکت کی۔

طارق علی بخیت نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں، انسانی حقوق کمیشن اور جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاسوں میں بھی شرکت کی ہے۔

طارق علی نے 2004 میں بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے انچارج ڈائریکٹر کے طور پر او آئی سی میں شمولیت اختیار کی اور کئی بین الاقوامی اور علاقائی اجلاسوں میں او آئی سی کی نمائندگی کی۔

طارق علی بخیت کو 2015 میں اسلامی تعاون تنظیم کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر