Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں بھی اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا

Now Reading:

اسلام آباد میں بھی اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا
اومیکرون

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی کورونا کی اومیکرون قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق شہر قائد کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا کی اومیکرون قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اومیکرون کا شکار مریض مرد ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ خبر: کراچی میں اومیکرون کا دوسرا کیس، متاثرہ شخص ہوٹل سے فرار

اومیکرون کا مریض چند روز قبل کراچی سے آیا تھا، متعلقہ حکام مریض کے عزیز و اقارب اور دیگر کے ٹیسٹ کررہے ہیں جب کہ گزشتہ چند روز کے دوران اس سے ملاقات کرنے والوں سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔

Advertisement

ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ جس شخص میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی ہے اس کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔

زعیم ضیا کا کہنا تھا کہ اومی کرون وئرینٹ کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا ، اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ویکسی نیشن کروائیں، ویکسین کی دو خوراک لینے والے شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں۔

اب تک ملک میں اومیکرون کے کیسز صرف کراچی میں سامنے آئے ہیں، قلات میں چند روز قبل اومیکرون کے مشتبہ مریض سامنے آئے تھے تاہم اب تک ان میں اس وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبر: اومیکرون کے 12 مشتبہ کیسز کے بعد بلوچستان بھر میں ہائی الرٹ

عالمی ماہرین اومیکرون کو اب تک کورونا کی سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی قسم قرار دے رہے ہیں ، برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ملکوں میں اس وائرس کی وجہ سے دوبارہ مختلف اقسام کی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر