ناروے کے وزیراعظم جوناس گہرسٹور نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اومیکرون سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلہ قائم رکھیں۔
وزیر اعظم نے ملک بھر میں بیشتر عوامی مقامات پر شراب نوشی کی پارٹیوں سمیت دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔
نارویجن وزیر اعظم جوناس گہرسٹور نے پریس کانفرنس میں کہا ناروے میں وبائی مرض کورونا کی نئی قسم اومیکرون بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جو انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے درمیان متاثرہ مریضوں کی تعداد دگنی سے زیادہ ہو گئی ہے جو انتہائی غیر معمولی ہے۔

جوناس گہرسٹور نے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئی تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نارویجن حکومت نے نائٹ کلبوں میں الکوحل پر پابندی لگا دی ہے جو آج سے نافذ العمل ہو گی۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ پابندی چار ہفتوں تک جاری رہے گی ، انڈور تقریبات بھی 20 لوگوں تک محدود کر دی گئی ہے، اور شہری اپنے گھر والوں کے علاوہ زیادہ سے زیادہ دس مہمانوں کو اکٹھا کر سکتے ہیں۔
نارویجن انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکا نہ گیا تو آئندہ تین ہفتوں میں روزانہ انفیکشن کے 90 ہزار سے تین لاکھ تک نئے کیس آ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
