بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے پڑوسی کی فہرست سامنے آگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کترینہ اور وکی شادی کے بعد بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے پڑوسی بن گئے ہیں۔
تاہم اس بات کی تصدیق انوشکا شرما نے بھی کی کہ کترینہ اور وکی ان کے نئے پڑوسی ہونگے۔
اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر کترینہ اور وکی کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ آخر کار آپ دونوں کی شادی ہوگئی۔
یاد رہے اداکارہ انوشکا نے کترینہ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ اب آپ جلد ہی اپنے گھر منتقل ہوں گے جس کے بعد ہم آپ کے گھر میں ہونے والے تعمیراتی کام کے شور سے نجات حاصل کرلیں گے۔
اس کے علاوہ بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار اکشے کمار نے خود انکشاف کیا وہ اور اداکار ہریتک روشن بھی اُس ہی علاقہ ممیں رہاش پزیر ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
دوسری جانب اس علاقے کے تھوڑے قریب بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور اجے دیوگن رہاش پزیر ہیں۔
اس کے علاوہ ازیں اداکار شاہد کپور، اداکارہ میرا راجپوت، اداکارہ عالیہ بھٹ، اداکار ورون دھون، اداکارہ سوناکشی سنہا، اور سنئیر اداکار دھرمیندر- اداکارہ ہیما مالنی بھی نارتھ ساؤتھ روڈ کے آس پاس رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا بھی کچھ سال قبل اس علاقے کے روڈ پر سائیکلنگ کے سفرکرنے کی ویڈیو پوست وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اداکار شاہ رخ خان کا نام بھی پکارا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
دوسری جانب عامر خان اپنی فیملی کے ساتھ پالی ہل کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس کے علاوہ باندرہ کے دوسری طرف بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور، میزبان کرن جوہر، ڈانسر ملائکہ اروڑہ، اداکار ارجن کپور بھی اسی علاقے میں رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News