Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کے باہر دو ملزمان فرار، تین گرفتار کر لیے گئے

Now Reading:

عدالت کے باہر دو ملزمان فرار، تین گرفتار کر لیے گئے
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

کراچی کے نالہ متاثرین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت

پولیس نے عدالت کے باہر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزمان وکیل کی گاڑی میں فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں گھرجلانے، جانوروں کو ہلاک اور دو افراد کو زخمی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے پانچ ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کردیں۔

پولیس کی جانب سے کئی گھنٹے تک ملزمان کو گرفتارکرنے کو کوشش کے دوران دو مرکزی ملزمان وکیل کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تین ملزمان کو پولیس نے باہر نکلتے ہی گرفتارکرلیا۔

ملزمان دیدار اور انوررند  وکیل کی گاڑی میں بیٹھ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس نے وکیل کی گاڑی روکنے کی کوشش کی مگر ناکام رہی۔

Advertisement

ٹریفک پولیس نے میسج چلایا کہ مذکورہ گاڑی جہاں ملے روک کرملزمان کو پکڑا جائے۔

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ گھرجلانا، جانوروں کو مارنا سنگین جرم ہے۔ ملزمان نے گندم کو آگ لگائی گئی، 25 بکریوں کو ہلاک کیا۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ تین عدالتیں ضمانتیں مسترد کرچکیں، ہم کیسے دیں۔

وکیل مدعی نے کہا کہ حاصل اوراسحاق کو بٹ مارے گئے جبکہ وکیل ملزمان نے کہا کہ واقعہ پرانی دشمنی ہے، جھوٹا کیس بنایا گیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں۔ ملزمان کے خلاف جام شورو کے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر