
صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سات برس گزر گئے، مگر المناک واقعہ ذہنوں میں آج بھی تازہ ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس تاریخ کا ایک بد ترین دن تھا، ہمارے بچوں نے تعلیم کے حصول کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا، آج بھی وہ معصوم چہرے آ نکھوں کے سامنے عیاں ہیں۔
صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات کا کہنا تھا کہ ہم سب پر فرض ہے، کہ اپنے بچوں کو علم کی روشنی سے منور کریں، لیکن بچوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے حکومت کا ساتھ دینا ہوگا، سموگ کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو اپنا فرض نبھانا ہوگا، اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News